اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے ہوائی اڈے دوبارہ کھل گئے

منگل 16 اپریل 2024 10:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے ہوائی اڈے دوبارہ کھل گئے۔ العربیہ کے مطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے کہاہے کہ اسرائیل کی طرف سے ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل پر فضائی حملے کی وجہ سے عارضی تعطل کے بعد تہران اور ایران کے دیگر مقامات پر ہوائی اڈوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔

مزید کہا گیا کہ تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایرانی حملے اور ممکنہ اسرائیلی انتقامی کارروائی کے خدشے کی وجہ سے کچھ ایئر لائنز نے خطے کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔اسرائیل نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس کا ردِعمل کیا ہو سکتا ہے۔جرمن ایئرلائن لفتھانزا نے ایران آنے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ایئر لائن قنطاس سمیت دیگر نے ایران کی فضائی حدود سے گریز کرنے کے لیے طیاروں کا راستہ تبدیل کر دیا ہے۔اس حملے نے مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک بشمول اردن، لبنان اور عراق کو ہفتے سے اتوار تک راتوں رات اپنی فضائی حدود بند کر دینے پر مجبور کر دیا لیکن اب دوبارہ کھل گئی ہیں۔