اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

رہائی پانے والوں میں ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں

منگل 16 اپریل 2024 12:23

اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اسرائیل نے غزہ حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان قیدیوں میں گزشتہ سال اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :