اسرائیل کی جنگی کابینہ نے ایران سے متعلق فیصلہ کرلیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے سفارتی رابطے کررہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

منگل 16 اپریل 2024 12:23

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی جنگی کابینہ میں ایران کے خلاف فیصلہ کیا گیا کہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے مگر جنگ نہیں کرنی۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے سفارتی رابطے کررہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے لیکن اسرائیلی کی انتقامی کارروائی کا فوری اور پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :