ایران حالیہ صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا، چین

چین مشرق وسطیٰ میں تصادم بڑھنے سے روکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے

منگل 16 اپریل 2024 12:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چین نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایران حالیہ صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو شورش میں نہیں ڈالے گا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔چین نے ایران کی جانب سے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کو سراہا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں تصادم بڑھنے سے روکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔