انڈونیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی

منگل 16 اپریل 2024 12:58

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) انڈونیشیا کے صوبے سائوتھ سولاویسی کے علاقے تانا توراجہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ہفتے کی رات کو شدید بارش کے باعث لیمبانگ رانڈن بٹو اور منگاؤ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکانات دب گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ریسکیو ٹیم نے منگل کی صبح مزید 2 نعشیں برآمد کرنے کے بعد تلاش کا کام ختم کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :