فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 16 اپریل 2024 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آج بدھ 17 اپریل کو برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج17اپریل کو صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سیون جے بی، سی ٹی ایم، عثمان ٹاؤن، سرگودھا سپننگ، داود، ستارہ، رشید عثمان، علی ٹاؤن، سرگودھا کلاتھ اور عثمان بلاک فیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی چک نمبر103آربی گرڈسٹیشن کے فائیو سٹار فوڈز، پھلائی والا، ایم کے بی، ایم ایس سی ٹیکسٹائل، اتحاداورایم جے گوہر فیڈرصبح نو سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے طاہر رفیق، سرفراز، کشمیر ووڈ، عبداللہ فیبرکس، الرحمان، واساٹو، طیب ٹیکسٹائل، احمد انٹرپرائزز، آریان انڈسٹری، جیون شاہ، المرتضیٰ، نیشنل فاسٹ یونیورسٹی، ڈھولن وال اور نیو بیراں والا فیڈر،132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ہندوآنہ چناب نگر، جھمرہ روڈ/رضا، سٹی، معظم شاہ، آسیاں، بادشاہ مسجد، ڈی ایچ کیو، بیراں والا، لاہور روڈ، عثمان آباد اور مسلم بازار فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے اکبر، لال کوٹھی، نذیر شہید، مکوآنہ، سلطانی ایلاسٹو، جڑانوالہ روڈ، قراروالا، بورسٹل جیل، گلاب، ایس ٹو اور ایڈن ویلی فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی گڑھ فتح شاہ گرڈسٹیشن کے گھائی اور کوٹ فاضل فیڈرصبح ساڑھے سات سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک 132کے وی امیں پور گرڈسٹیشن کے گٹی، خردپور، نیولنگرانہ، چنیوٹ روڈ اور 29موڑ فیڈرصبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے نیودانہ آبادفیڈراور132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے ہاشم فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔