امن و امان کا قیام، جرائم کا خاتمہ، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عمران قمرپڈانہ

سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی، قماربازی جیسے معاشرتی برائیوں کے حامل افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا،ایس ایچ اونشترکالونی کی گفتگو

منگل 16 اپریل 2024 13:02

ْخالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،عوام پو لیس کا ساتھ دے تو جرائم کو مکمل ختم کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھا نہ نشترکالونی عمران قمرپڈانہ نے خصوصی گفتگوکے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ شہری کسی کو بھی دوکان یا مکان کرایے پر دیتے وقت مقامی تھانے میں اندراج ضرور کروائیں اسی طرح گھروں اور دفتروں میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح چھان بین کرلیں اور ساتھ ہی تھانے میں اندراج کروائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکے۔

سینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ نشترکالونی عمران قمرپڈانہ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے علاقے میں پو لیس گشت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فوری پو لیس کو اطلاع دیں تا کہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔ایس ایچ اوتھانہ نشترکالونی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن ناممکن ہے، امن و امان کی بحالی کیلئے سب کو مل کر کر دار ادا کرنا ہو گا، جرائم کے خاتمے کیلئے آ خری حد تک جا کر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر دیں گے، امن و امان کا قیام، معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی،ایس ایچ اوتھانہ نشترکالونی عمران قمرپڈانہ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر دیں گے،شہر میں سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی، قماربازی اور ہوائی فارنگ جیسے معاشرتی برائیوں کے حامل افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :