Live Updates

مہنگی روٹی فروخت کرنے پر ہوٹل سیل

منگل 16 اپریل 2024 13:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عمل در آمد کرانے کےلئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے ہوٹلوں کو چیک کیا،اور سرکاری مقررکردہ نرخوں سے زائد نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے پر ایک ہوٹل کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 12 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 16 روپے مقرر کر کے نوٹیفکیشن بی جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدا یت پر روٹی اور نان کے سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرانے کےلئے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے شہر کے ہوٹلوں کے دورے کئے اور سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل کو سیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ہر صورت عمل درامد کرایا جائے گا۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات