ایبٹ آباد ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی تمام ریسکیو سٹیشنز کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 13:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرایبٹ آباد محمد عارف خٹک کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس کا انعقادہو۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دی۔عارف خٹک نے ضلع بھر کے تمام ریسکیو سٹیشنز کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، تمام ایمبولینسز، فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :