پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سمبڑیال میں روٹی کی اعلان کردہ قیمت کا اطلاق یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں

منگل 16 اپریل 2024 14:56

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سمبڑیال و گردونواح کے علاقوں میں100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے یقینی بنانے کے سلسلہ میں مختلف نان بنانے والے ہوٹلوں اور دکانوں پر سرکاری نرخ چیک کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد ریٹ پر نان و روٹی فروخت کرنے پر متعدد دوکانوں کو جرمانہ کیے اور ہدایات کیں کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق نان اور روٹی فروخت کریں اور سرکاری ریٹ لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں کریں،خلاف ورزی کی صورت میں دوکانوں کو سیل کیا جائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :