پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری کی ملاقات

منگل 16 اپریل 2024 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری ڈاکٹر محمد امجد نے منگل کے روز ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں مختلف کیسز کی فرانزک رپورٹس عدالتوں میں بروقت پیش کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ہائی پروفائل، ریپ اور منشیات کیسز کی شہادت کی بروقت فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بروقت کیسز کی شہادت کے نتائج اور رپورٹس کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کیں۔ڈی جی فرانزک سائنس نے پروٹوکول پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔اسلحہ و خول کا فرانزک تجزیہ سمیت رپورٹس کی بروقت ترسیل کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے پراسیکیوٹر آفس سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل احمد سعید اور فرانزک سائنس لیب سے خالدہ ستار کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ فوکل پرسنز کی تقرری سے عدالتوں میں رپورٹس بروقت میسر آئیں گی اور کرائم سین پر شہادت، رپورٹس کی تاخیر کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :