قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات

منگل 16 اپریل 2024 15:11

قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات
پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) قرآن پاک حفظ کرنے والے 9بچوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کو شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقہ حسین خان والا میں مدرسہ دارالقرآن کے زیر اہتمام قرآن پاک حفظ کرنے والے 9 بچوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی ظفر اعوان تھے، پروگرام میں نامور علما اکرام ہارون یاسر، شفیق الرحمن اور مشتاق ڈوگر نے شرکت کی، مقررین کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے والدین بہت ہی خوش قسمت ہیں جنہوں نے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم سے آراستہ کیا، انکا کہنا تھا کہ قرآن پڑھنا اور قرآن پڑھانا بہت بڑی نیکی اور عبادت ہے، ادارے میں 90سے زائد بچے اس وقت قرآن پاک حفظ کررہے ہیں جس پر شرکا نے اساتذہ اور ادارے کے منتظمین محمد ظفر اقبال اور حاجی محمد اسلم کی کاوشوں کو خوب سراہا, پروگرام میں جنرل سیکرٹری الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا تحصیل پتوکی شہزاد رحمت اور صحافی آصف غفور نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :