شنزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے حکام کی ملاقات ،ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو

موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹی

منگل 16 اپریل 2024 16:10

شنزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے حکام کی ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

شنزہ فاطمہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویڑن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہاکہ موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ شنزہ فاطمہ نے کہاکہ یوتھ کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں، متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔ سی ای او تاون محمد شہباز نے کہاکہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔