لوئرکوہستان ، گلگن نالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کےلئے بحال کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 16:12

لوئرکوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لوئرکوہستان میں گلگن نالہ کے مقام پر حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کےلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ ایف ڈبلیو او، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ایس ڈی پی او سرکل پٹن راجہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او پٹن بلند اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسافر اور سیاح جو شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے پریشان تھے، اب اپنے سفر کو جاری رکھ سکیں گے۔ ایس پی انوسٹی گیشن لوئرکوہستان طاہر رحمن خان نے تمام تھانوں اور چوکیوں کی پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر مسافروں اور سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو، بند ہونے والی شاہراہوں کو فوری کارروائی کر کے کھولا جائے، لوئرکوہستان پولیس عوام کی مدد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :