اٹک پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

منگل 16 اپریل 2024 16:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرکے دوران تفتیش چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ثاقب علی ولد محمد بشیر سکنہ کنیال فتح جنگ نے تھانہ نیوائیرپورٹ میں درخواست دی کہ مال مویشی کے لیے ایک ڈیرہ بنا یا رکھا ہے جس میں متعدد گائیں اور بچھڑے رکھے ہوئے ہیں مورخہ 11.04.2024 کی شب کسی نامعلوم شخص نے میرے ڈیرے سے ایک عدد بچھڑا مالیتی 3 لاکھ روپے چوری کر لیا ہے۔ تھانہ نیوائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بچھڑا چوری کرنے والا ملزم عامر شبیر ولد غلام شبیر ساکن کنیال فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار لیا جس سے دوران تفتیش چوری شدہ بچھڑا برآمد کر لیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :