ترک وزیر خارجہ دو طرفہ مذاکرات کے لیے قطر جائیں گے

منگل 16 اپریل 2024 16:37

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان بدھ کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترکیہ کی دفترِ خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس نے مزید کہا کہ دوحہ میں ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ فلسطین کی صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفترِ خارجہ نے آئندہ اجلاس کے حوالے سے مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :