اٹک پولیس کی پر منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں

منگل 16 اپریل 2024 16:53

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات سمگلر فخر عباس ولد عبدالقیوم سکنہ اٹک شہر کی تلاشی لینے پر 1260 گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنا نام کامران خان ولد منظور الہی سکنہ ٹھنڈی بھیراٹک خورد بتلایا جس کی پڑتال عمل میں لانے پر اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378