پنجابی ادبی تنظیم رھتل کڑانہ بار کے زیر ِاہتمام عیدملن محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 17:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنجابی ادبی تنظیم رھتل کڑانہ بار کے زیر ِاہتمام عیدملن محفلِ مشاعرہ کا انعقادکیا گیا۔نجابی ادبی تنظیم رھتل کڑانہ بار کے زیر ِاہتما عیدملن محفلِ مشاعرہ سرگودہا کے علاقہ مٹھہ لک میں منعقد ہوا۔مشاعرہ کی صدارت حاجی بشیر احمد ندیم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد رمضان رازی کلیار نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

مہمان ِخصوصی حاجی محمد حیات بھٹی،چوہدری حنیف ضیاء،فرخ اعجاز نصیر،سیٹھ ربنواز،اعجاز راج،مومن ہاشمی،الطاف حسین قریشی تھے جہانگیر سانول،امتیاز بادشاہ، امداد چوکیروی، فہیم اللہ یاسر،عاشق راہی نے اپنا اپنا کلام سنا کر لوگوں کی داد حاصل کی۔ میزبانی کے فرائض میاں نصر رانجھاء نے انجام دیئے۔میاں نصر رانجھاء نے کہاکہ پنجابی ادبی تنظیم رھتل کڑانہ بار ماں بولی پنجابی کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔