کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 16 اپریل 2024 17:34

کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013ء میں اپنے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مجرم کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھا اورعمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑا جسے فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تاہم قیدی انتقال کرگیا جسے بعد میں کمالیہ میں سپردخاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :