جرائم کے تدارک کے لیے پولیس کے ساتھ کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے،ملک ناصرکاکڑ

منگل 16 اپریل 2024 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) قبائلی،سیاسی وسماجی رہنماءملک ناصر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جرائم کے تدارک کے لیے پولیس کے ساتھ کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے،ہنہ اوڑک کے ایس ایچ او نوید اختر کاکڑ کی سربراہی میں پولیس فورس کی علاقے میں امن اومان کی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے خدمات کو دیکھتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ علاقہ بہت جلد ہی منشیات فری بن جائے گا، ہنہ اوڑک ایک پرامن علاقہ ہے ، یہاں کے لوگ تہذیب اورتعلیم یافتہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ملک ناصر خان کاکڑ نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کی کوئی گنجائش نہیں جس کے خاتمے کے لیے ہنہ تھانہ کی ٹیم ورک مکمل جانفشانی سے کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک ناصر خان کاکڑ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے ،ایس ایچ او نوید اختر کی تعیناتی سے علاقے میں امن اومان کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے جو کہ اہل علاقے کے لیے نیک شگون ہے۔

ایس ایچ اونوید اختر کاکڑ جیسے پولیس آفیسران کی ہرفورم پر حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،پولیس کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے پولیس بھی علاقے کے قبائلی روایات کومدنظر رکھتے ہوئے جانفشانی سے اپنی سیکورٹی کے فریضہ کو سرانجام دیتے ہوئے روایتی اقدار کو برقراررکھیں۔

متعلقہ عنوان :