چنیوٹ، پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، 2750گرام چرس برآمد

منگل 16 اپریل 2024 17:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ بھوانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات فروش ملزم خضر حیات کو 2750 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خضر حیات کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 2750 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :