بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہوٹل مالکان کو جرمانے عائد

منگل 16 اپریل 2024 18:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہوٹل مالکان کو جرمانے عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل فوڈ انسپکشن ٹیم نے ژوب و شیرانی کے اضلاع میں ہوٹلوں سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پکوان میں خراب کوکنگ آئل کے استعمال پر 3 ہوٹل مالکان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئےجرمانے عائد کردیے۔اس موقع پر ہوٹلوں میں چائے کیلئے استعمال ہونے والے دودھ میں اسکمڈ ملک کی ملاوٹ بھی پائی گئی جبکہ برتن آلودہ و اور صفائی کی صورتحال ابتر ہونے کے ساتھ ساتھ خام اشیاء کی سٹوریج کے انتظامات غیر تسلی بخش پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :