پختونخوا ریڈیو کے سٹیشن ا نچارج کی ایس ایس پی ٹریفک سے ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنانے پر اتفاق

منگل 16 اپریل 2024 18:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد کے سٹیشن انچارج و پروڈیوسر خالد وزیر نے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان سے خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں اعلیٰ حکام نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کے متعلق ریڈیو کے کردار پر گفتگو کی جبکہ مستقبل میں دونوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

محکمہ اطلاعات کے پروڈیوسر خالد وزیر نے ملاقات کے دوران ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمودکو پختونخوا ریڈیو کے نشریاتی مواد کے حوالے سے آگاہ کیا اور یہاں سے نشر کئے جانے والے ٹریفک آگاہی پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا جبکہ آگاہی پروگرامز کی مزید بہتری میں کردار ادا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :