کوہلو ،میونسپل کمیٹی شہر کی صفائی میں ناکام ،معمولی بارشوں نے پول کھول دیا

منگل 16 اپریل 2024 18:25

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ضلع کوہلو میںمیونسپل کمیٹی شہرکی صفائی میں ناکام ،معمولی بارشوں نے دعوں کا پول کھول دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں حالیہ معمولی بارشوںنے شہر میں میونسپل کمیٹی کوہلو کے دعوں کا پول کھول دیا ہے رواں ہفتے کے دوران کوہلو میں معمولی بارشوں کے بعد شہر کے گلیاں تالاب جبکہ نالیا ں اُبلنے لگیں ہیں مری بازار ،مری کالونی،پیپلز کالونی،نیوکلی ،مدینہ کالونی ،میر شوکت مارکیٹ،بینک چوک ،اقرا پبلک سکول،افضل مارکیٹ،ایف سی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے کئی دن تک سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتے رہے دوسری جانب بارش کے بعد سیوریج سسٹم نہ ہونے سے نالیاں اُبلنے لگیں ہیں شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ضلع میں میونسپل کمیٹی نے نہ تو نالیاں بنائی ہیں اور نہ ہی شہر کی گلیوںمیں کوئی کام ہوا ہے جس کی وجہ سے معمولی بارش ہوتے ہی اب شہر میں جہاں ہر طرف پانی جمع ہونا معمول بن گیاہے وہاں دوسری طرف شہرکچرا اور کیچڑ میں بدل گیا ہے جس کے بعد شہریوں کیلئے کاروبار کرنا اور رہنا محال ہوگیا ہے شہریوں نے مزید بتایا کہ کروڑوں روپے ان نالیوں اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کی مدمیں نکالے گئے ہیں مگر گرونڈ میں کام نہ ہونے سے عوام کے مسائل میںدن بدن اضافہ ہورہا ہے مگر کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں کی مد میں ریلیز کئے گئیں ہیں کوہلو میں ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود بھی معمولی بارش سے شہر کی صورتحال ابتر ہونا لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت کمشنر سبی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلو میں میونسپل کمیٹی کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا نوٹس لیکر ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے جاری ہونے کا نوٹس لیکر متعلقہ آفیسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔