احمد پورشرقیہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،6ملزمان گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 16 اپریل 2024 18:31

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیرنگرانی احمد پورشرقیہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ صدر بہاولپور ، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03 ملزمان ذیشان ، سلطان اور طاہر موچی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 75 لیٹر شراب برآمد کرلی،اسی طرح تھانہ مسافرخانہ پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01 ملزم اکبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500 گرام چرس برآمد کرلی، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز اور تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے01 عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :