منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزائیں

منگل 16 اپریل 2024 18:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر 23 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں، معزز عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مراد خان کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم مراد خان کو گزشتہ سال رتہ امرال پولیس نے 4400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، منشیات فروشی کے ایک اور مقدمہ میں معزز عدالت کے جج نے ملزم طیب عباس کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم طیب عباس کو گزشتہ سال صدر بیرونی پولیس نے 1500 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمات کی مؤثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :