ضلع باجوڑ میں بارشوں سے مکانوں کی چھتیں گرنے کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق ،چھ افراد زخمی

منگل 16 اپریل 2024 18:50

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضلع باجوڑ میں بارشوں سے مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں حالیہ مسلسل بارشوں سے کوہی سلارزئی میں ایک بچہ جان بحق جبکہ ضلع بھر میں بارشوں سے مکانات کے چھتوں کے گرنے اور دیگر واقعات میں چھ افراد زخمی بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع اور دیگر متعلقہ حکام کے مطابق درجنوں کے تعداد میں مکانات تباہ ہوئے ہیں، ضلع باجوڑ کے میں چونکہ اکثر مکانات کچے ہیں اس لیے بارش کے وجہ سے ان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔

اہل علاقہ نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوبارہ اپنے گھروں کی تعمیر کرسکیں۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو خیمے اور دیگر سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے ۔\378