سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوسرا کتاب میلہ (کل)شروع ہو گا

منگل 16 اپریل 2024 19:51

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دوسرا دو روزہ کتب میلہ (کل) 17 اپریل کو سر سید سکول اینڈ کالج حسن ابدال میں منعقد ہو گا جس کا افتتاح ضلع اٹک کے ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کريں گے۔

(جاری ہے)

میلے میں ملک بھر کے دانشور، مصنفین، شعراء، ادباء ، بیوروکریٹ، اساتذہ، نجی و سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت کا امکان ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سر سيد ايجوکيشنل فاؤنڈيشن کے پروجيکٹ ڈائريکٹر قاضی ظہور الحق کے زیر صدارت تیسرا اور آخری اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر فاؤنڈیشن طاہر محمود درانی، ممتاز کتب خانہ کے مالک راجہ نور محمد نظامی اور ماہر پشتو زبان و ادب جاوید اقبال افگار نے شرکت کی۔اجلاس میں میلے کے تمام تر انتظامات کا حتمی جائزه ليا گيا۔\378

متعلقہ عنوان :