نائب تحصیلدارمحمد حسن بلوچ کی خاران مین بازاراوراطراف میں مختلف ایریا میں نانبائی کے دکانوں پر روٹی کے وزن اور قیمتوں کی چیکنگ

منگل 16 اپریل 2024 19:51

خاران 16 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے خصوصی احکامات پر نائب تحصیلدار محمد حسن بلوچ نے خاران مین بازار اور اطراف میں مختلف ایریا میں نانبائی کے دکانوں پر روٹی کے وزن اور قیمتوں کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے روٹی کے وزن میں کمی کی وجہ سے مختلف نانبائیوں کو 11000 روپے جرمانہ عائدکیا۔ انہوں نے نانبائیوں کو سختی سے تاکید کی کہ ڈپٹی کمشنر خاران کے حکم کے تحت مسلسل روٹی کے وزن اور قیمتوں کو چیک کیا جائے گا اور اگر کسی نے بھی روٹی کے وزن میں کمی یا سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :