ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 19:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایس ایچ او گومل یونیورسٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ گومل یونیوسٹی ملک عمران مڑھل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم محمد عمر ولد محمد رمضان قوم کٹائی سکنہ روڑہ کو آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :