ڈی پی او ڈیرہ کا پروآ سرکل کا دورہ،تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ پروآ کا معائنہ کیا

منگل 16 اپریل 2024 19:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے پروآ سرکل کا دورہ کرتے ہوئے تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ پروآ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او کو ایس ایچ اوز نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی پی او نے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے تھانہ پروآ کے معائنہ کے موقع پرتھانہ کی بلڈنگ اور ڈی ایس پی و ایس ایچ او کے دفاتر کا جائزہ لیا ۔ڈی پی او ڈیرہ نے بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر جوانوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔

متعلقہ عنوان :