Live Updates

ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 20:08

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر نان و روٹی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ،اس سلسلہ میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس ہر علاقے کے ہوٹلز اور تندوروں کو چیک کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے 160 مقامات کو چیک کیا گیا ، روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 34 شاپس اور تندور مالکان کو 51 ہزار 500 سو جرمانے کیے گئے ہیں ، روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کیخلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کروائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ننکانہ صاحب میں روٹی کی قیمت 15 روپے نان کی قیمت 20 روپے مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر روٹی و نان کی قیمتوں کو فوری نافذ کیا جارہا ہے ، روٹی و نان کی مقررکردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔\378

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات