مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے چھین کر فرار

منگل 16 اپریل 2024 20:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) مظفرگڑھ میں گزشتہ شب مسلح ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے چھین کر فرارہوگئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر فضل کلاتھ ملز کے نزدیک شادمان کالونی کے رہائشی اصغر علی کی تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ وہ عشاء کے وقت گھر سے روٹیاں لینے کے لیے نکلا تو 3 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسے روک لیا ، اس سے زبردستی موبائل فون اور 5000 روپے چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :