شہید محترمہ کی بیٹی کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی ایک اور کامیابی ہے، شایہ مری

تمام جمہوری سوچ رکھنے والے اور جمہوریت کے لئئے جدوجہد کرنے والوں کو اس اہم کامیابی کا بخوبی اندازہ ہے،رہنما پیپلزپارٹی

منگل 16 اپریل 2024 21:14

شہید محترمہ کی بیٹی کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی سکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ شہید محترمہ کی بیٹی کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی ایک اور کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کاکنان اور شہید محترمہ کے چاہنے والوں کو یہ کامیابی مبارک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری سوچ رکھنے والے اور جمہوریت کے لئئے جدوجہد کرنے والوں کو اس اہم کامیابی کا بخوبی اندازہ ہے، شازیہ مری نے کہا کہ بی بی آصفہ کے حلف کے دوران سنی اتحاد کے اراکین کا شور سمجھ سے باہر اور قابلِ افسوس ہے حالانکہ منتخب ہونے کے بعد حلف لینا آئینی عمل ہے۔

شازیہ مری نے الزام لگایا کہ کل سنی اتحاد کے اراکین نے حلف کے آئینی عمل کو روکنے کی بیہودہ کوشش کی ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اسمبلی میں عوام کے مسئلوں پر بات کرنے کے بجائے گالیاں بکنا اور بیجا تماشہ لگانا ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور غربت پر بات کرنے کی بجائے جوکروں کی طرح چھلانگیں لگانا عوام کی خدمت نہیں۔