پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوںکا آغاز21اپریل سے ہوگا

سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں ہوں گے،کے پی میں علی امین گنڈ ا پور لیڈ کریں گے

منگل 16 اپریل 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی، زرائع کے مطابق 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا، سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کئے جائیں گے ،پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا، وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی، خیبر پختونخوا سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے، سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے، بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔