Live Updates

انتخابات میں ممبران پیسوں اور مقتدر قوتوں کے پسند ناپسند سے منتخب ہوگئے ہیں ، ملک سمندر خان کاسی

منگل 16 اپریل 2024 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) رہبر تحریک خان عبدالولی کے پیروکار بزرگ قوم پرست رہنماء ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہاہ ے کہ ملک جس بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اس کا واحد حل ایک سنجیدہ ویل ڈسپلن افواج پاکستان جیسے مخلص انسانوں جیسے سپاہیوں اور آفیسروں کی ضرورت ہے ویسے بھی 8فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں جو ممبران منتخب اور کامیاب ہوگئے ہیں چاہیں وہ مذہبی یا سیاسی جماعتوں کے ہوں وہ بھی یا پیسوں اور مقتدر قوتوں کے پسند ناپسند اور زیادہ تر اسٹیبلیشمنٹ کے اہلکار منتخب کامیاب ہوگئے ہیں ملک اور قوم کے مفاد میں سب سے بہتر اور اچھا ہی ثابت ہوگا کہ مارشل لاء لگ جائے مذہبی اور سیاسی جماعتوں میں بھی پسند اور ناپسند چمچہ گیر خوشامد چاپلوسی کرنے اور یس مینوں اور لینڈ اور دیگر مافیاز کا قبضہ روز بروز بڑھ رہا ہے عمران خان نے تو سیاست اور صبر تحمل اور برداشت رواداری انسانیت اخلاقیات کا خاتمہ کرکے صحیح اور غلط اور ملک کے مفاد میں نھیں سوچتے بلکہ جو چھاہتے اور پسند اور دل چاہتا ہے وہ پسند کرتے ہیں بیان کے آخر میں ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں پہلے ہی دن کہا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا صوبائی صدر خیبر پشتونخواہ ایمل ولی خان کا بلوچستان سے سینیٹ کا ممبر نامزد اور کامیاب کرانے سے عوامی نیشنل پارٹی کے جنہوں نے خان عبدالولی خان کے حیدرآباد ٹریبونل میں صعبتیں اور جیلیں کو نذر انداز کرکے اسی طرح نظریاتی اور فکری سوچ رکھنے والے مخلص کارکنوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر خان عبدالولی خان کے اصولوں اور جمہوری اقدار کا نفی کرتے ہوئے کارکنوں کے حق تلفی کر کے رہیر تحریک خان عبدالولی کے اصولوں پر ہمیشہ ایک کالابدنما داغ کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات