فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کو پسند کرنے پر پرینیتی کا مداحوں کیلئے جذباتی پیغام

منگل 16 اپریل 2024 22:57

فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کو پسند کرنے پر پرینیتی کا مداحوں کیلئے جذباتی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ امتیاز علی کی اس فلم میں پرینیتی نے امرجوت کور کا کردار نبھایا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ کامیابیاں سمیٹتی پرینیتی نے سوشل میڈیا پر دل چھولینے والا پیغام مداحوں کیلیے جاری کیا جس میں انہوں نے فلم میں اپنی پرفارمنس پسند کیے جانے پر اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے فلم امر سنگھ چمکیلا کی اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ میں بہت پرسکون ہوں، فلم کیلیے آپ کے ریویوز اور آپکے الفاظ سے۔ میرے آنسو نہیں رک رہے۔ ساتھ میں پرینیتی نے یہ بھی لکھا کہ یہ الفاظ ’پرینیتی واپس آ گئی ہے‘ زور و شور سے بلند ہو رہے ہیں۔ میں نے ایسا سوچا بھی نہ تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہاں میں واپس آگئی ہوں اور اب کہیں نہیں جارہی۔ مداحوں کی جانب سے بھی پرینیتی کے اس پیغام پر پیار بھرے پیغامات اور تبصروں کا سلسلہ چل نکلا۔

متعلقہ عنوان :