راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،دس ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتارکر کی2کلوسے زائد چرس،شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکر لیاتھانہ صدرواہ پولیس نے خیال محمد سی1کلو400گرام چرس،تھانہ مورگاہ پولیس نے جمیل خا ن سے 520گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے اعجاز سے 10گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ہمایوں اورمحمد علی سے 23لیٹرشراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمران سے 40لیٹرالکوحل اور3بوتل شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے لطیف سے 10لیٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عامر حیات سے 1پستول 30بور،تھانہ جاتلی پولیس نے نقاش سے 1رائفل،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے وحید سے 1پستول 30بوربرآمد کرکر لیا۔

متعلقہ عنوان :