انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ ، ریسکیو آپریشن جاری،اموات 20ہوگئی

منگل 16 اپریل 2024 23:05

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) انڈونیشیا کے صوبے سائوتھ سولاویسی کے علاقے تانا توراجہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ہفتے کی رات کو شدید بارش کے باعث لیمبانگ رانڈن بٹو اور منگاؤ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکانات دب گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد سرچ ا?پریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے منگل کی صبح مزید 2 نعشیں برآمدکرنے کے بعد تلاش کا کام ختم کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :