ایران موجودہ صورتحال کو سنھبالنے کا فن جانتا ہے ، چین

چین مشرق وسطیٰ میں تصادم بڑھنے سے روکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ

منگل 16 اپریل 2024 23:05

بیجنگ ، تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چین نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایران حالیہ صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو شورش میں نہیں ڈالے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

چین نے ایران کی جانب سے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کو سراہا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں تصادم بڑھنے سے روکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔