ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا

منگل 16 اپریل 2024 23:13

ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پر اصل گولی چلنیکیکیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رسٹ فلم کے سیٹ پر ہتھیاروں کو ڈیل کرنے والی لڑکی حانا ریڈ سے گولی چلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم سیٹ پر اصل گولی چلنے سے سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنس ہلاک ہوگئی تھی، اصل گولی مارنے کے الزام میں اداکار ایلیک بالڈون کو مقدمے کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :