جیکب آباد، ڈاکٹرز کے پرموشن پر سازشی بیانیہ منظور نہیںوزیراعلی سندھ سیسی میں ہونے والی سازش کا نوٹس لیں،ڈاکٹر عبد الرزاق

منگل 16 اپریل 2024 23:19

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈاکٹرز کے پرموشن پر سازشی بیانیہ منظور نہیںوزیراعلی سندھ سیسی میں ہونے والی سازش کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ تفصیلات کے مطابق پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ نے سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں ہونے والے گریڈ 19 کے ڈاکٹرز کے گریڈ 20 میں ہونے والے پرموشن کو متنازعہ بنانے کی سازشوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے و زیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ Sessi کے کمشنر اور وائس کمشنر کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں،ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ کا مزید کہنا تھا کہ 31 جولائی 2023 کو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد 19 فروری 2024 کو 11 ڈاکٹرز کا گریڈ 20 میں پرموشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ 23 فروری 2024 کو اس نوٹیفکیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پر 27 مارچ 2024 کو ہائیکورٹ آف سندھ نے اپنا حکم امتناء جاری کردیا تھا۔

اب جبکہ ہائیکورٹ آف سندھ کا حکم امتنائ بھی جاری ہوچکا ہے اس کے باوجود کمشنر اور وائس کمشنر Sessi کا سازشی بیانیہ ڈپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی اور ہائیکورٹ کی توہین ہے وزیراعلی سندھ اس سازشی بیانیہ کا نوٹس لیں اور فوری طور پر کمشنر اور وائس کمشنر کے خلاف تحقیقات کروائیں

متعلقہ عنوان :