جیکب آباد پولیس کا مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی اسلحہبرآمد

منگل 16 اپریل 2024 23:19

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) جیکب آباد پولیس کا مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی اسلح برآمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدودعید گاہ کے قریب مبینہ مقابلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرنے کا دعوی کیا ہے جس کی شناخت عمران ولد محمد عمر جتوئی سکنہ محبوب جتوئی کے طورپر ہوئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کا ساتھی شریف عرف ڈوزر ولد صدر الدین قمبرانی فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیا ایس ایس پی سلیم شاہ کے مطابق فرار ملزم کیتلاش جاری ہے زخمی ڈاکو ست ایک بنا لائسنس کے پستول برآمد کی گئی ہے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے گرفتار ملزم اور اسکے ساتھیوں نے وکیل راکیش کمار سے موبائل فون چھیننے میںملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :