کمشنر لاہور نے کی روٹی و نان کی قیمتوں کیلئے کل انسپکشنز کو دوگنا کرنے کی ہدایات

منگل 16 اپریل 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ وکاروائیوں اور گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 433شاپس اور تندور مالکان پر 7لاکھ 50ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے گئے اور 72ایف آئی آرز درج کی گئیں جن کے تحت تمام ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روٹی و نان کی قیمتوں کیلئے آج انسپکشنز کو دوگنا کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 3514 انسپکشنز کی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور میں گندم کی خریداری کا ہدف 8ہزار 42میٹرک ٹن ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے گندم خریداری مراکز اور باردانہ کی تقسیم کے مراحل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

انھوں نے گندم خریداری مراکز میں کسانوں کیلئے سیٹنگ، پانی و تمام سہولیات کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ کمشنر لاہور نے آگاہ کیا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے باردانہ ایپ متعارف کروادی ہے۔ جس پرکسان معلومات و درخواست دے سکتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ گندم کی خریداری حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہوگی اور تمام ڈی ایف سیز مراکز کے نگران ہوں گے۔ اجلاس میں اے سی آر اظہارالحق باجوہ، اے ڈی سی جی لاہور سمیت ڈی ایف سیز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سیزبذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔