نواز شریف کی حلقہ این اے 130سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

منگل 16 اپریل 2024 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حلقہ این اے 130سے کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے انتخابی عذرداری میں نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔