نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا دورہ لاہور چیمبر
معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو دور کرنا ہوگا: کاشف انور، صدر لاہور چیمبر
منگل 16 اپریل 2024 23:27
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔
کاشف انور نے کاروبار دوست ٹیکسیشن سسٹم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کو اس معاملے پر تحفظات ہیں۔ اسکیم شروع کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اس اسکیم میں ایسے سقم ہیں جن کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تاجر جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور جنہوں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی، ان سے کہا جارہا ہے کہ وہ اس سکیم کے تحت ہر ماہ ایڈوانس ٹیکس جمع کرائیں جو کہ عملی طور پر ممکن نہیں ہے کیونکہ دکانداروں کو ٹیکس وکلاء سے وابستہ رہنا پڑے گا۔دوم، ٹیکس کا تعین جائیداد کی قیمت پر کیا جائے گا، جس کا ٹرن اوور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس ٹیکس کو آسان بنایا جائے اور دکانداروں کو سہولت دی جائے کہ وہ سال میں صرف ایک مرتبہ پیمنٹ چالان فائل کریں۔ کاشف انور نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کے لیے ٹیکس پالیسیاں بنانے کے بجائے ان کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ جب موجودہ ٹیکس دہندگان کو حکومت کی جانب سے مناسب احترام دیا جائے گا اور تو ٹیکس بیس میں اضافہ ہوگا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ صنعتکار یوٹیلیٹی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہوں نے بند یونٹس پر ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز کی وجہ سے بجلی کے کنکشن منقطع کرانا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کو سوچنا ہوگا کہ صنعتی بندش سے بے روزگاری ہوگی، حکومت کی آمدنی میں کمی ہوگی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو منفی پیغام جائے گا۔ انہوں نے صنعتوں کی پائیدار ترقی کے لیے مارک اپ کی شرح کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارک اپ کی زیادہ شرح معیشت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے مزید کہا اولین ترجیح درآمد کم کرنا اور درآمدات کا متبادل ہونا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے وفد کو بتایا کہ لاہور چیمبر تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے۔ یہ چیمبر 1923 میں ناردرن انڈیا چیمبر کے نام سے قائم کیا گیا تھا۔ اس کے ممبران کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر سفارتی مشنز کے سربراہان، مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں اور وزارتوں کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے کاروباری مواقع اجاگر کرتا ہے اور اسٹیک ہولڈرز اور ریاست کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر کا بنیادی کام پالیسی ایڈووکیسی ہے اور اپنے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مختلف شعبوں سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کے ان پٹ کے ذریعے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے ممکنہ حل کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر سماجی شعبے میں بھی سرگرم ہے۔ لاہور چیمبر ملک کا واحد چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے سمارٹ سروسز کا آغاز کیا ہے اور متعدد اداروں کے ہیلپ ڈیسک ایک ہی چھت تلے کام کر رہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.