چناری کے نواحی گائوں چکہامہ میں چیتا آبادی پر گھس آیا

مقامی شخص پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا،چیتے کے حملہ میں زخمی شخص ہسپتال منتقل،علاقہ میں شدید خوف وہراس بچے ،بڑے ،بوڑھے اور خواتین گھروں میں بند ہو کر رہ گئیں،محکمہ وائلڈ لائف مکمل طور پر غائب عوام کی تشویش میں اضافہ

منگل 16 اپریل 2024 23:27

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چناری کے نواحی گائوں چکہامہ میں چیتا آبادی پر گھس آیا،مقامی شخص پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا،چیتے کے حملہ میں زخمی شخص ہسپتال منتقل،علاقہ میں شدید خوف وہراس بچے ،بڑے ،بوڑھے اور خواتین گھروں میں بند ہو کر رہ گئیں،محکمہ وائلڈ لائف مکمل طور پر غائب عوام کی تشویش میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح چناری کے نواحی علاقہ چکہامہ میں محمد نصیر ولد امیر خان جیسے ہی گھر سے باہر نکلے تو چیتے نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں محمد نصیر کے سر اور دیگر جسم پر شدید زخم آئے انھیں فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کردیا ہے،چناری کے ملحقہ علاقوں میں آئے روز چیتے،شیر اور دیگر جنگلی جانوروں کے حملوں میں مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آنے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نے کوئی اقدامات نہیں کیے اور منگل کے روز چکہامہ میں چیتے نے مقامی شخص پر حملہ کر کے اسے زخمی کردیا ہے،چیتے کے اس حملے کے بعد مقامی آبادی گھروں میں بند ہو کر رہ گئی ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ،وزیر وائلڈ لائف ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر جہلم ویلی میں جنگلی جانوروں کے آبادیوں میں دن دیہاڑے گھومنے اور لوگوں کے جان و مال کے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ لائف کو جنگلی جانوروں کی آبادیوں میںآنے سے روکنے کے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کریں،تانکہ عوام کی جان و مال محفوظ رہ پائے۔

۔۔۔۔