میرپورخاص پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، پنجاب سے اغوا کی گئی 2لڑکیاں بازیاب اورانسانی اسمگلنگ گروہ گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 23:34

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) میرپورخاص پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرکے پنجاب سے اغوا کی گئی 2لڑکیاں بازیاب اورانسانی اسمگلنگ گروہ کوگرفتارکرلیا ہے، میرپور خاص پولیس نے پنجاب سے اغواہ کر کے بیچنے کے ارداے سے لائی گئی مظلوم لڑکیاں برآمد کرلیں، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ منظم گروہ کے کارندے پنجاب اور سندھ میں سرگرم ہیں، پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے انسانی اسمگلر گروہ کوسی آئی اے میرپوخاص نےگرفتار کرلیا، گروہ کے قبضے سے مغوی 2 لڑکیاں (ط )اور( ک)کو بازیاب کرلیا،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن( ر) اسد علی چوہدری نے بتایا کہ انکی ہدایات پر انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم نے انسپکٹر غلام حسین سدہایو کی تکنیکی معاونت سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ہمراہ ایس ایچ او وویمن پولیس اسٹیشن انسپیکٹر مومل لغاری نے پنجاب سے بیچنے کے لیے لائی گئی لڑکیوں کو برآمد کیا، متاثرہ لڑکیوں کے بیان اور نشاندہی پر وویمن پولیس اسٹیشن پر سرکار کی مدعیت میں مندرجہ ذیل ملزمان جن میں ایک عورت بھی شامل ہے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،نیاز محمد اکبر ولد حاجی خلیل الرحمن حالی روڈ پولی کمپاؤنڈ حیدرآباد، قربان علی ولد محمد جمن ابڑو رہائش پرانی سبزی منڈی حیدرآباد، محمد شہباز ولد عبد الغفور راجپوت رہائش محلہ صدیق عباس پورہ فیصل آباد اور مسمات زبیدہ زوجہ قربان ابڑو رہائش پرانی سبزی منڈی حیدرآباد کو گرفتار کرلیا گیا، اس گروہ کے دوسرے ملزمان جو پنجاب میں درگاہوں، بس اسٹاپ، اسٹیشن پر تنہا عورتوں کو نشانہ بناتے ہیں اور بیچنے کی غرض سے مختلف لالچ یا ورغلا کر سندھ میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں کو پیسوں کے عوض بیچ دیتے ہیں، گروہ میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ وویمن تھانے میں درج کرلیاگیا ہے۔

\378