وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ سعودی عرب متوقع

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،معاہدوں پر دستخطوں کا بھی امکان

منگل 16 اپریل 2024 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے،ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کاانعقاد کیا جائے گا،ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے، وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دیکر دستخطوں کاامکان ہے،دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے توسعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔