وفاقی کابینہ کا اجلاس کل کو طلب،9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

منگل 16 اپریل 2024 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا گیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بارہ بجے ہو گا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل زیر غور لایا جائے گا۔سفیر منظور چودھری کو غیر ملکی ایوارڈ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی کابینہ ایجندے میں شامل ہے اس کے علاوہ وفاقی کابینہ فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی۔وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی.

متعلقہ عنوان :